ملالہ ’جوان ‘ ہو گئی، امن کیلئے ’لڑنے ‘ کا پیغام جاری

ملالہ ’جوان ‘ ہو گئی، امن کیلئے ’لڑنے ‘ کا پیغام جاری
ملالہ ’جوان ‘ ہو گئی، امن کیلئے ’لڑنے ‘ کا پیغام جاری

  

لندن (بیورو رپورٹ) طالبان حملے کے بعد نو عمر پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی برطانیہ پہنچ کر ’جوان ‘ اور بالغ النظر بھی ہوگئی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی یوم خواتین پر اقوام متحدہ کیلئے ریکارڈ کرائے گئے ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ جو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد نہیں کرتے انہیں حقوق نہیں ملتے اگر لوگ گھر بیٹھ جائیں اور انتظار کریں کہ کوئی اٹھے اور انکے حقوق کے لیے بولے، تو ایسے لوگ وہ دن نہیں دیکھ سکیں گے جس دن ہر لڑکی تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکول جا رہی ہو، اگر دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو اس کیلئے لڑنا پڑے گا ۔ ملالہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ دنیا میں ہر لڑکی تعلیم حاصل کرلے اورامن قائم ہوجائے لیکن اس کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی ۔

مزید : قومی