اقوام خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتیں : الطاف حسین

اقوام خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتیں : الطاف حسین
اقوام خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتیں : الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کو ”عالمی یوم خواتین“ پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ خواتین کو شامل کئے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ خواتین معاشرے کا بنیادی جزو ہیں اور ایم کیوایم چاہتی ہے کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں خود ساختہ اور فرسودہ کاروکاری، ونی ، وٹہ سٹہ اور دیگر جاہلانہ رسومات کے خاتمے اور ایسے نظام کے قیام کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔

مزید :

کراچی -