تھنک ٹینک اختلافات کا شکار، قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے کرکٹ میچ اتوار کو کھیلے گی

تھنک ٹینک اختلافات کا شکار، قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے کرکٹ میچ ...
تھنک ٹینک اختلافات کا شکار، قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے کرکٹ میچ اتوار کو کھیلے گی

  

بلوم فاونٹین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ اتوار کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل قومی ٹیم کے تھنک ٹینک میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ون ڈے 10 مارچ کو کھیلے گی ،میچ کے لئے ٹیم سلیکشن اور بیٹنگ آرڈر پر ٹیم کا تھنک ٹینک متفق نہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کے کپتان مصباح الحق ، کوچ ڈیو واٹموراور نائب کپتان محمد حفیظ کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔جیونیوز کے مطابق کپتان مصباح الحق محمد حفیظ کو اوپنر کھلانے پر راضی نہیں اور اسد شفیق کی جگہ فاسٹ بولر کو شامل کرنا چاہتے ہیں جبکہ محمد حفیظ خود اوپنر جانا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کی بیٹنگ مظبوط ہوسکے۔ کوچ اور نائب کپتان چاہتے ہیں کہ ٹیم تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں نہ اترے اور اسد شفیق فائنل الیون کا حصہ ہوں۔ مینجمنٹ ذرائع کے مطابق کوچ ڈیو واٹمور کا جھکاو¿ بھی نائب کپتان محمد حفیظ کی طرف ہے۔

مزید : کھیل