آئی ایس آئی کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پرڈی جی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

آئی ایس آئی کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پرڈی جی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آبادہائیکورٹ نے دوبارہ نوٹس جاری کیے

آئی ایس آئی کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پرڈی جی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے آئی ایس آئی کے چار ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی آئی ایس آئی ، سیکریٹری دفاع اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہائیکورٹ کے 31 دسمبر 2012 ءکے فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی سب کمیٹی نے آئی ایس آئی ملازمین کو 2005 ءسے مستقل کر کے واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کی تاہم ان کی مستقلی کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیاجارہالہٰذاعدالت توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

مزید : اسلام آباد