وزیراعلیٰ پنجاب کا جلد مزید میٹروبسیں منگوانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا جلد مزید میٹروبسیں منگوانے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب کا جلد مزید میٹروبسیں منگوانے کا حکم

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹرو بس منصوبے میں مسافروں کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید بسیں منگوانے کا عمل تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں میٹرو بس اتھارٹی کا اجلاس ہو ا جس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کا میٹرو بس منصوبہ پوری دنیا کے لئے رول ماڈل بن گیا ،منصوبہ شفافیت کی منہ بولتی تصویر ہے، کرپشن کا شور مچانے والے خود سر سے پاو¿ں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر مزید خدمت کا موقعہ ملا تو دوسرے بڑے شہروں میں بھی میٹرو بس منصوبے شروع کریں گے۔

مزید : لاہور