سب سے زیادہ کرنسی2011-12ءمیں چھاپی گئی: وزیرخزانہ

سب سے زیادہ کرنسی2011-12ءمیں چھاپی گئی: وزیرخزانہ
سب سے زیادہ کرنسی2011-12ءمیں چھاپی گئی: وزیرخزانہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخزانہ سلیم مانڈی والا نے بتایاکہ 2011-12ءمیں سب سے زیادہ پانچ کھرپ چوبیس ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے ۔ قومی اسمبلی کے جمعہ کو ہونیوالے اجلاس میں وزارت خزانہ کی طرف سے تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ پانچ سالوں میں مجموعی طور پر 19 کھرب 89 ارب مالیت کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے، سب سے زیادہ کرنسی نوٹ سال 2011-12ءمیں پانچ کھرب 24 ارب روپے چھاپے گئے۔سال 2007-08ءمیں دو کھرب،2008-09ءمیں چار کھرب 38 ارب 90 کروڑ ،2009-10ءمیں ایک کھرب 53 ارب جبکہ 2010-11ءمیں تین کھرب 72 ارب اور 50 کروڑ مالیت کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے۔

مزید : اسلام آباد