پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے خواتین کی عملی میدان میں شرکت ضروری ہے: شہباز شریف

پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے خواتین کی عملی میدان میں شرکت ضروری ہے: شہباز ...
پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے خواتین کی عملی میدان میں شرکت ضروری ہے: شہباز شریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقوقِ نسواں کے لیے مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نسب کو نبھانا ہو ں گی، پاکستان کومضبوط اور باوقار بنانے کے لیے خواتین کی سیاست اور عملی میدان میں شرکت نہایت ضروری ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کو ان کے حقوق دیے بغیر ترقی کی منزلیں طے نہیں کرسکتا، خواتین ملک کی نصف آبادی ہونے کی بنا پر مخلص اوردیانتدار سیاسی قیادت کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

مزید : لاہور