مسابقتی کمیشن پاکستان کا پانچ مختلف یونیورسٹیوں کو جرمانہ

مسابقتی کمیشن پاکستان کا پانچ مختلف یونیورسٹیوں کو جرمانہ
مسابقتی کمیشن پاکستان کا پانچ مختلف یونیورسٹیوں کو جرمانہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسابقتی کمیشن پاکستان نے مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر ملک کی پانچ مختلف یونیورسٹیوں کو دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ یہ یونیورسٹیاں انجینئرنگ کے مختلف پروگرامز کے حوالے سے غلط مواد کی تشہیر کررہی تھیںجبکہ یونیورسٹیز کو مسابقتی ایکٹ 2010ء کے سیکشن دس کے تحت جرمانے کئے گئے۔نجی چینل کے مطابق یہ فیصلہ مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن راحت کونین حسن کی سربراہی میں کمیشن کے ایک بینچ نے سنایا۔بنچ نے ستائیس مختلف تعلیمی اداروں کو جاری کئے گئے شو کاز نوٹسز کیس کی سماعت کے دوران ملک کی پانچ مختلف یونیورسٹیوں کو جرمانے کا حکم دیا۔

مزید : اسلام آباد