سانحہ عباس ٹاﺅن کے 26زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم

سانحہ عباس ٹاﺅن کے 26زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم
سانحہ عباس ٹاﺅن کے 26زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ نے نجی ہسپتال میں سانحہ عباس ٹاو¿ن کے26 زخمیوں میں10،10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردیے۔ سانحہ عباس ٹاو¿ن کے زخمی کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔صوبائی حکومت نے سانحے میں جاں بحق اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کر رکھا ہے جس کے تحت وزیر اعلیٰ نے نجی ہسپتال میں زیر علاج 26 زخمیوں میں دس دس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے اور یقین دلایا کہ زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر ہوگاجبکہ دھماکے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی بھی نئے سرے سے تعمیر کی جائے گی۔

مزید : کراچی