سیکرٹریٹ گروپ کے 17 افسروں کی گریڈ 21 میں ترقی

سیکرٹریٹ گروپ کے 17 افسروں کی گریڈ 21 میں ترقی
 سیکرٹریٹ گروپ کے 17 افسروں کی گریڈ 21 میں ترقی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹریٹ گروپ کے 17 افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق افسروں کی ترقی کیلئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے ساتھ ہی انہیں گریڈ 21 میں ترقی مل گئی ہے جبکہ سروس گروپس کے افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق ترقی پانے والوں میں ابن حسین، احمد رضا طاہر، عابد قادری ، غلام شبیر شامل ہیں۔

مزید : اسلام آباد