اجمیر شریف کے دروازے راجہ جی کیلئے بند

اجمیر شریف کے دروازے راجہ جی کیلئے بند
اجمیر شریف کے دروازے راجہ جی کیلئے بند

  

اجمیر شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) اجمیر شریف کی انتظامیہ نے پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی درگاہ آمد پر بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے کہاہے پاکستانی وزیراعظم کو اجمیر شریف درگاہ نہیں آنے دیاجائے گا، یہ فیصلہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر احتجاجاً کیاگیاہے ۔ درگاہ کے متولی زین العابدین نے کہاہے کہ پاکستانی وزیراعظم کی آمد پر بائیکاٹ کریں گے ۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نجی دورے پر بھارت جاناتھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں