فوجی افسروں کی ترقیاں

فوجی افسروں کی ترقیاں
فوجی افسروں کی ترقیاں

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی کے 29 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 29 بریگیڈئیر کو میجر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی جبکہ ترقی کیلئے 190 افسروں کے کیسوں پر غور کیا گیا۔ دنیا نیوز کے مطابق ترقی پانے والوں میں بریگیڈئیر سرفرار ستار ، ایم نعیم اشرف، ہمایوں عزیز، قاضی محمد اکرام ، محمد اشفاق مظہر اسحاق، امجد اقبال، سہیل حفیظ، بریگیڈئیر جواد،صلاح الدین، محمد معظم، قیصر انیس ، مشتاق احمد فیصل، افتخار عامر، انجم عنایت، عابد اعجاز، فہیم لعزیز، محمد افضل، انوار الحق، محمد اجمل، فرحت عباس، بلال اکبر ہمایوں سلیم اور شفقت اظہر شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی