ہم سے ثانیہ لے لی مگر ویزا آسان نہیں بنایا : بھارتی یاتریوں کا شکوہ

ہم سے ثانیہ لے لی مگر ویزا آسان نہیں بنایا : بھارتی یاتریوں کا شکوہ
ہم سے ثانیہ لے لی مگر ویزا آسان نہیں بنایا : بھارتی یاتریوں کا شکوہ

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)واہگہ کے راستے لاہور آنے والے ہندویاتریوں نے اپیل کی ہے کہ ویزا پالیسی میں نرمی کی جائے تاکہ دونوں ممالک کے لوگ باآسانی ایک دوسرے سے مل سکیں۔کٹاس راج کے علاقے میں اپنے مذہبی تہوار شیو راتری میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور آنے والے سو سے زائد ہندو یاتریوں کے دمکتے چہرے بتا رہے تھے کہ وہ پاکستان پہنچ کر کتنی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک پ±رامن ملک ہے اور اس کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی پیارومحبت چھلکنے لگتی ہے۔ پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کو بھی ایک دوسرے کے ملکوں میں آکر کھیلنا چاہئے تاکہ نفرتوں کا خاتمہ ہوسکے۔بھارت پاکستان سے اس سے زیادہ محبت کیا نبھائے کہ انہوں ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی دلہن بنادیا۔ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ویزہ پالیسی میں نرمی سے دونوں ملک ایک دوسرے کے مزید قریب آسکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس