اقتدار میں آکر بلٹ ٹرین چلائیں گے: نواز شریف

اقتدار میں آکر بلٹ ٹرین چلائیں گے: نواز شریف
اقتدار میں آکر بلٹ ٹرین چلائیں گے: نواز شریف

  

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقدار میں آکر خیبر سے کراچی تک بلٹ ٹرین چلائیں گے ، پاکستان کوخوشحال، مسئلہ کشمیر حل اور افغانستان سے تعلقات مضبوط بنائیں گے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ میری حکومت مدت پوری ہونے سے پہلے ختم کردی گئی، اقتدار میں آئے توپاکستان سے بے امنی کا خاتمہ کرینگے،ہمارے دورمیں کبھی خودکش دھماکے نہیں ہوئے تھے، اقتدار میں آئے تو مسئلہ کشمیرکو بھی حل کریں گے، پاکستان دنیامیں تنہاہے،ہم اسے تنہائی سے نکالیںگے،افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کریں گے، بگڑے ہوئے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے، کوشش کرینگے کہ 2سال میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردیں،ہماری نیت نیک اور ارادے مضبوط ہیں،مسلم لیگ سچی اورکھری جماعت ہے،اپنی بات پرہمیشہ پورااترتاہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یونیورسٹیزاورغریب بچوں کیلئے دانش اسکول بنائے جارہے ہیں،باقی صوبوں میں پنجاب کی طرزپربہترسکول کیوں نہیں بنائے جارہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے لیے 5سالوں میں کچھ نہیں کیا، مرکز اور تین صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کراچی میں روز خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے،پاکستان مسائل میں گھراہواہے،بلوچستان میں لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے،پنجاب میں زرداری صاحب نے گورنرراج لگایا، ڈوگرعدالتوں سے ہم دونوں بھائیوں کو نااہل قرار دلوایاگیا۔

مزید : مردان /اہم خبریں