فلم گلاب گینگ پاکستان بھرکے سینماگھروں میں ریلیزہو گئی

فلم گلاب گینگ پاکستان بھرکے سینماگھروں میں ریلیزہو گئی
فلم گلاب گینگ پاکستان بھرکے سینماگھروں میں ریلیزہو گئی
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) معروف فلم ڈائریکٹر سومک سین کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم گلاب گینگ پاکستان بھرکے سینماگھروں میں ریلیزہو گئی ۔فلم میں مادھوری ڈکشٹ،جوہی چاولہ،رانی پٹیل، تانشتا چتراجی، پرینکا بوس، تنوی راو،سمیت دیگرفنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔سومک سین کی ریلیزہونیوالی فلم گلاب گینگ سے شائقین سینماکوبہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ دہلی میں فلم کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کاکہناتھا کہ گلاب گینگ کی کہانی نے میرے من کوچھواتھااس لئے میں نے کام کیلیے حامی بھری تھی۔ امیدہے دیکھنے والوں کوہماراکام پسند آئیگا۔ اس فلم میں مادھوری ڈکشٹ سے عرصے بعددوبارہ قربتیں حاصل ہوئیں۔ ان کے ساتھ کام کرکے اچھالگا،مادھوری اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ اچھی انسان بھی ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر،اوررائٹرسومک سین نے اس فلم کوبہت پلاننگ اورمحنت سے تکمیل کے مراحل تک پہنچایاہے۔

مزید :

کلچر -