لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ” ینگ آرٹسٹ نمائش 2014 “
لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل ( الحمراء) کے زےر اہتمام ” ےنگ آرٹسٹ نمائش 2014 “ کے عنوان سے الحمراءآرٹ گیلری میں منعقد ہو گی ۔ تمام آرٹسٹ اپنا کام مورخہ14 مارچ بروز جمعہ شام4 بجے تک الحمراءآرٹ گیلری ، مال روڈ میں جمع کروا سکتے ہیں ۔ نمائش میں حصہ لینے کے لئے آرٹسٹ اپنے تمام کوائف بمعہ شناختی کارڈ اور 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گراف کے ساتھ جمع کروائیں۔ جیتنے والے فنکاروں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔