عائشہ کھنہ کی پہلی فلم ”ڈشکیوں“ کا گاناجاری کر دیا گیا

عائشہ کھنہ کی پہلی فلم ”ڈشکیوں“ کا گاناجاری کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے این این) بھارتی ڈریس ڈیزائنر آئشہ کھنہ کی پہلی فلم ”ڈشکیوں “کے آئٹم سانگ کے بعد نیا گانا تو ہی ہے ”عاشقی“ بھی جاری کر دیا گیا۔چند روز قبل جاری کیے جانے والے آئٹم سانگ تومیرے ٹائپ کا نہیں پر اداکارہ و فلم کی پروڈیوسر شلپا سیٹھی نے اپنی پرفارمنس دکھائی تھی جسے انٹر نیٹ پر بہت پسند کیا گیا۔ توہی ہے عاشقی کے بولوں پر مبنی گانے کو فلم عاشقی کے گلوکار ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جب کہ اسے فلم کی ہیروئین آئشہ کھنہ اور ہیرو ہرمن باویجہ پر عکسبند کیا گیاہے۔اطلاعات کے مطابق اس فلم کو 28مارچ کو سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ آئشہ کھنہ جو ماضی میں ادیتہ چوپڑا کے پروڈکشن ہاؤس یشراج فلمز کے لیے کام کرتی رہی ہیں اور ان کی دو فلموں بینڈباجا بارات اور لیڈیز ورسز رکی بہل کے لیے ڈریس ڈئیزائنگ کر چکی ہیں۔ بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے سلسلہ میں آئشہ کھنہ کا کہنا ہے کہ میرا بالی ووڈ میں ایک اداکارہ کی حیثیت سے آنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ شلپاشیٹی سے ان کی فلم کے لیے ملبوسات کی ڈیزائنگ کے متعلق گفتگو کرنے کے لیے گئی۔
 جہاں انھوں نے مجھے ڈشکیوں میں کام کرنے کی پیشکش کر دی جس پر فوری طور پر تو کوئی جواب نہ دے سکی مگر بعد میں شلپاشیٹی کے اصرار پر رضامندی کا اظہار کر دیا اور آڈیشن میں حصہ لیا۔

مزید :

کلچر -