آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ ثائنہ نہوال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
برمنگھم (سپورٹس دےسک ) بھارت کی بیڈمنٹن سٹار ثائنہ نہوال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آل انگلینڈ چیمپئن شپ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ نہوال نے پری کوارٹر فائنل میں حریف امریکن کھلاڑی کو شکست دی۔ برمنگھم میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کی ثائنہ نہوال کا مقابلہ حریف امریکن کوالیفائر کھلاڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 24-22، 18-21 اور 21-19 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ کوارٹر فائنل میں حریف چین کی کھلاڑی وانگ کے مدمقابل ہوں گی۔