دھونی کا آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے بارے جواب دینے سے انکار
نئی دہلی (سپورٹس ڈےسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے مبینہ طور پر آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کے حوالے سے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس نے دعوی کیا ہے کہ مدوگال کی رپورٹ میں دھونی اور سریش رائنا سمیت چھ بھارتی کھلاڑی فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے دھونی سے فکسنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے رابط کیا تو دھونی نے اس سلسلے میں سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اس معاملے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔