رواں ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ ڈالر اضافہ
کراچی(اکنامک رپورٹر)ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں پانچ کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر تین ارب بانوے کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ مجموعی ذخائر کی مالیت آٹھ ارب 73 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کثیرجہتی اور دوطرفہ زرائع سے سات کروڑ چالیس لاکھ ڈالرموصول ہوئے ¾ اس دوران دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالرکی ادائیگیاں بھی کی گئیں28 فروری تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر پانچ کروڑ ڈالر اضافے سے تین ارب بانوے کروڑ دس لاکھ ڈالر پرپہنچ گئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائربھی چار ارب 81 کروڑ 63 لاکھ ڈالرہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت آٹھ ارب 73 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔