شاہین آج سری لنکا کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہونگے،سیاسی رہنما

شاہین آج سری لنکا کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہونگے،سیاسی رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا ءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان کے نام ہی ہوگا اور پاکستان آج سری لنکا کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار سیاسی شخصیات نے کیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے افضل کھوکھر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم پر ہمیں فخر ہے اس نے اس ایونٹ میں ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور امید ہے کہ ٹیم آج بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور ہم نہ صرف ایشیاءکپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے بلکہ اس کے بعدٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بھی فاتح ہوں گے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس میچ پر مرکوز ہیں اور امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ہمیں مایوس نہیں کرے گی ہم سب کی دعا ہے کہ ٹیم نے جس طرح عمدہ کھیل پیش کیا ہے آج بھی سری لنکا کے خلاف وہی کھیل دہرائے امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ضرور جیتے گی ایم پی اے کنول نعمان نے کہا کہ کرکٹ سے لگاﺅ ہے اور ہر میچ میں میری ٹیم کے لئے دعا ہوتی ہے کہ ٹیم جیت جائے اور اس ایونٹ کا فائنل بہت اہمیت کاحامل ہے امید ہے کہ ٹیم ہماری توقعات پر پورا ترے گی آج پوری قوم کی نظریں اس میچ پر لگی ہوئی ہیں ایم پی اے میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے پوری قوم کی طرح ہم بھی دعا گو ہیں ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں ہمارے دل جیت لئے ہیں اور امید ہے کہ ٹیم اس میچ میں بھی کامیابی کے جھنڈے قائم کرے گی پاکستانی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو حریف ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔