بلائینڈ کرکٹ ، بہاولپور، لاہور اور گوجرانوالہ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بلائینڈ کرکٹ ، بہاولپور، لاہور اور گوجرانوالہ نے سیمی فائنل کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بلائینڈ کرکٹ کے مقابلوں میں بہاولپور، لاہور اور گوجرانوالہ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ یو ای ٹی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں بہاولپور نے فیصل آباد کو شکست دی۔ فیصل آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 رنز بنائے جواب میں بہاولپور نے ہدف بآسانی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے میچ میں ساہیوال نے ڈی جی خان کو دس وکٹوں سے ہرایا۔ تیسرے میچ میں لاہور نے ملتان کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں نو وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ ملتان کی جانب سے 71 رنز کا ہدف لاہور نے پانچویں اوور میں بآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ چوتھے میچ میں گوجرانوالہ نے سرگودھا کو دس وکٹوں سے شکست دی۔ سرگودھا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے جواب میں گوجرانوالہ نے ٹارگٹ بغیر کسی نقصان کے بآسانی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔