خصوصی افراد کی انٹر ڈویژن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

خصوصی افراد کی انٹر ڈویژن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)خصوصی افراد کی انٹر ڈویژن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا پنجاب سٹیڈیم میں انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں صوبے بھر سے مایہ ناز پاور لفٹرز نے ایونٹ میں شرکت کی۔ 62 کلوگرام کیٹگری میں طاہر بلوچ سرگودھا پہلے ، اعظم مختار ملتان دوسرے اور نوید ڈی جی خان تیسرے نمبر پر رہے۔ 77 کے جی میں سجادمسیح لاہور نے پہلی نوید فیصل آبادنے دوسری اور محمد لقمان بہاولپورنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 94 کے جی میں قیصر محمود راولپنڈی کامیاب قرار پائے۔ لاہور کے سجاد مسیح ایونٹ کے بہترین پاور لفٹر قرار پائے۔ مقابلوں کے اختتام پر ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور اور سابق ایم پی اے سہیل ضیاءبٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔