آئی پی ایل میچ فکسنگ، سپریم کورٹ نے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی سپریم کورٹ نے انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے حوالے سے میچ فکسنگ کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔ جسٹس مکل مدوگال کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی نے آئی پی ایل کے حوالے سے کرپشن کیس کی تحقیقات کے بعد دلائل کے ساتھ سپریم کورٹ میں 10 فروری کو رپورٹ جمع کرائی تھی۔ جمعہ کو سماعت سے قبل کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی ۔
کہ وہ مدوگال کی رپورٹ کے مواد کو اپنے پاس ہی رکھیں کیونکہ اس کے منظر عام آنے سے نہ صرف ملکی کرکٹرز بلکہ بی سی سی آئی کی مقبولیت کو نقصان پہنچے گا۔ سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کی درخواست پر غور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 مارچ تک موخر کر دی۔