پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خصوصی بچوں کے انٹرڈویژن اتھلیٹیکس مقابلوں کاانعقاد
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب یوتھ فیسٹیول میں انٹرڈویژن اتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی بچوں کے مابین دلچسپ مقابلے ہوئے۔پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے ایونٹ کے مہمان خصوصی سپورٹس بورڈ پنجا ب کے ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی نے نمایاںکارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ایونٹ میں بصارت سے محروم 100 میٹر بوائز دوڑ میں ساہیوال کے شہزاد اکرم نے پہلی ،فیصل آباد کے عمر فیاض نے دوسری اورراولپنڈی کے محمددانش بھٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بصارت سے محروم 50 میٹر گرلز دوڑ مقابلوں میںلاہور کی ہماءاشرف نے پہلی سرگودھا کی عطیہ اللہ بخش دوسری اور راولپنڈی کی وجیہہ شفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سماعت سے محروم 100 میٹر بوائز میں راولپنڈی کے فخر اقبال پہلے، سرگودھا کے محمد زاہد دوسرے اور فیصل آباد کے راشد علی تیسرے نمبر پر رہے۔ سماعت سے محروم 50 میٹر گرلز دوڑ میں ساہیوا لکی نیلم مختارنے پہلی ، ملتان کی آمنہ بتول نے دوسری اور سرگودھا کی صوبیہ حیات نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جسمانی طور پر معزورافراد کی ویل چیئرریس ملتان کے احمد یار کے نام رہی ، لاہور کے ایم اسحاق دوسرے اور راولپنڈی کے قیصر محمود تیسرے نمبر پر رہے۔ ایک بازو سے محروم افراد کی 100 میٹر دوڑ میں ملتان کے محمد مطلوب نے کامیابی حاصل کی ،فیصل آباد کے امتیاز حسین دوسرے اور ساہیوال کے ثاقب نوید تیسرے نمبر پر رہے۔ ایک بازو سے محروم گرلز کی 50 میٹر دوڑ میں سرگودھا کی طاہر ہ حیات پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔ لاہور کی علیشا سلیم نے دوسری اور فیصل آباد کی عشرت پروین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ذہنی طور پر مریض افراد کے درمیان 100 میٹر بوائز ریس میں گوجرانوالہ کے سطان احمد سب پر بازی لے گئے لاہور کے شہزاد مقبول دوسرے اور سرگودھا کے رضوان تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ذہنی طور پر مریض گرلز کے درمیان 50 میٹر ریس میں سرگودھا کی سمیرا بتول پہلے ، گوجرانوالہ کی ذوبیہ رانی دوسرے اور ملتان کی نصرت تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔