سندھ حکومت کی تھر کے بحران پر خاموشی افسوسناک ہے،راجہ ناصر عباس

سندھ حکومت کی تھر کے بحران پر خاموشی افسوسناک ہے،راجہ ناصر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کی تھر میں بھوک اور پیاس کے سبب پیدا ہونے والے انسانی بحران پر خاموشی افسوس ناک ہے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ناکامی کا اعتراف کر نا ہی کافی نہیںہے، اس انسانی بحران اور مسائل سے باہرنکلنے میں عملی اقدامات کیے جائیں سندھ فیسٹول کے نام پر اربوں روپوں کا ضیاع کیا گیا حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت آج سندھ حکومت ہر شعبے میں ناکام نظر آرہی ہے وافر مقدار میں گندم کی موجودگی اور تھر میں قحط سالی سے انسانی جانوں کے ضیاع پر ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے بلاول بھٹو اور آصف زرداری اس واقعے کاجلد از جلد نوٹس لیں کراچی میں بے گناہوں کا قتل عام جاری ہے ۔ٹارگٹ کلنگ روکنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے عوام کے جان مال کا تحفظ نہ کر سکنے والوں کو عوام پرحکمرانی کا کوئی حق نہیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح وبہود خیرالعمل فاوُنڈیشن کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ فوری طور پر تھر کا دورہ کر کے متاثرین کی بھر پور مدد کریں مجلس وحدت مسلمین عوامی جماعت ہونے کے ناطے اس دکھ کی گھڑی میں اپنے غریب عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔