حبس بے جا کی درخواست پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب
لاہور(عامر بٹ )ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے خاتون کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔درخواست گزار بی بی ماہا ڈار نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ میرا شوہرندیم ڈار اپنے خلاف دائر مقدمات کے حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاﺅن کو ملنے گیا مگر بعدازاں گھر واپس نہ آیا پولیس کو ندیم ڈار مختلف مقدمات میں مطلوب تھا ایس پی نے اسے اپنے پاس حبس بے جا میں رکھا ہے نہ تو اس کی گرفتاری ڈالی جا رہی ہے اور نہ ہی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے میرے شوہر کی جان خطرے میں ہے عدالت سے استدعا ہے کہ میرے شوہر کو برآمد کروایا جائے جس پر فاضل جج نے سی سی پی او کو معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے