حکمرانوں کی غیر سنجیدگی کرپشن کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ ہے،یاسر گیلانی
لاہور(پر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے‘ رانا ثناءاللہ خان سیاست کے سلطان راہی ہیں وہ بھڑکیں مارنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-4 کے عہدےداران اعظم ورک، میاں اظہر محمود، عاصم ریاض، عدنان سہیل، لعل خان، حاجی سفارش ورک، امین مغل، سیف خان، راز خان، امیر خان، عاصم ورک ایڈووکیٹ، میاں صفدر، بوٹا مسیح، حاجی نذیر، حیدر گجر، رضوان اعوان، شیخ یاور اور جمشید چوہدری کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ کہ حکمرانوں کی منفی سوچ اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے اور امن و امان کی صورتحال بھی دن بدن خراب ہوتی جار ہی ہے۔