پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بے شمار قربانیاں دیں،مہ پارہ صفدر بھٹی

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بے شمار قربانیاں دیں،مہ پارہ صفدر بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار ) صدر پیپلز لائرز فورم لاہور ہائیکو رٹ خواتین ونگ مہ پارہ صفدر بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے اوراق کا سطحی نظر سے مطالعہ کریں تو یہ بات روز روشن کی طر ح عیاں ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بے شمار قربانیاں دیں جیسا کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو جنہوں نے اپنے باپ شہید ذو الفقار علی بھٹو کے لگائے ہوئے جمہوریت کے پودے کو اپنے خون سے آب بیاری کرتے ہوئے جان دیکر پروان چڑھایا اورجمہوریت کو ڈی ریل نہ ہونے دیا گواس وقت وہ ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن ان کی زندگی کے اصول ہمارے سامنے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیںمیں بطور صدر پیپلز لائیرز فورم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ (خواتین ونگ) کی حیثیت سے اس دن کو مناتے ہوئے جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے جن شخصیات نے کردار ادا کیاانہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں