تعلیم انسان میں اچھائی اور برائی کا شعور اجاگر کرتی ہے،عبدالستارمیو

تعلیم انسان میں اچھائی اور برائی کا شعور اجاگر کرتی ہے،عبدالستارمیو
 تعلیم انسان میں اچھائی اور برائی کا شعور اجاگر کرتی ہے،عبدالستارمیو
کیپشن: pic 3

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) فیصل پرائم سکول سسٹم کے اونر عبدالستار میو نے ایک موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان میں اچھائی اور برائی کا شعور اجاگر کرتی ہے۔نوجوانوں کو تعلیم ضرور حاصل کرنی چاہیے اور اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں بھی لازمی ہونی چاہئیں اس سے سٹوڈنٹس اپنی اندرونی صلاحیتوں کاادراک کر پاتے ہیں۔انہوں نے فیصل پر ائم سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعاما ت کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم نے اپنے طلبا و طالبات میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی ہے ،جس کا وہ اینول ڈے پر بھرپور مظاہرہ کریں گے اور اس کا کا فائدہ یہ ہے کہ نئے آنے والے سٹوڈنٹس متاثر ہوکر سکول کے ماحول سے بے حد پیار کرتے ہوے ریگولر سکول آتے ہیں۔