ریلوے سٹاف کو بلیک میل کرنے والا نائب قاصد میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہ ہوا

ریلوے سٹاف کو بلیک میل کرنے والا نائب قاصد میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہ ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے سٹاف کے خلاف بوگس درخواستیں دے کر مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والا نائب قاصد ریاض علی میڈیکل بورڈ میں ذہنی فٹنسکے معائنہ کے لئے پیش نہ ہوا جس پر میڈیکل بورڈ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نائب قاصد کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ہیڈ کواٹر میں تعینات نائب قاصدریاض علی ریلوے ملازمین کے خلاف مختلف الزاما ت پر مبنی درخواستیں ریلوے افسروں کو دیتا تھا جس کے بارے میں تحقیقات بھی کی جاتی رہیں اور ریلوے پولیس نے بھی اس حوالے سے مکمل تحقیقات کیں جس پر ایس ایس پی ریلوے پولیس شارق جمال خان نے جنرل منیجر آپریشنزکو لیٹرنمبر No.c-14/43-HQ/2013/cc-IIIلکھا اور ریلوے ہیڈکواٹر کو آگاہ کیا کہ ریاض نامی نائب قاصد نے عبدالرزاق اور محمد اعجاز احمد پر بے ضابطگی اور کرپشن کے الزامات لگا ئے لیکن جو الزامات لگائے گئے انہیں ثابت نہیں کیا جاسکااور مزید کہاگیا کہ نائب قاصد ریاض علی مبینہ طور پر جھوٹی درخواستیں بھیج کر ریلوے ملازمین کو بلیک میل کرنے کا عادی ہے دریں اثناءایس ایس پی ریلوے پولیس شارق جمال خان نے لیٹرمیں کہا کہ نائب قاصد ریاض علی ذہنی فٹ نہیں لگتے جس کے باعث اسے چیف میڈیکل آفیسر ریلوے ہیڈکواٹر کے حوالے کیا جائے اور چیف میڈیکل آفیسر ایک بورڈ تشکیل دے کر نائب قاصد ریاض علی کے ذہنی طور پر فٹ ہونے کا معائنہ کریںریلوے پولیس کے لیٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔جس کے پیش نظر نائب قاصد ریاض علی کورواں سال26فروری کو میڈیکل بورڈ میں پیش ہونے کو کہا گیا مگر نائب قاصد ریاض علی میڈ یکل بورڈ میں پیش نہ ہوئے اور ان کا میڈیکل بورڈ نہیں ہوسکا۔