ریاست کے باغیوں کے خلاف آپریشن فوج کا قانونی حق ہے،اشرفجلالی
لاہور(سٹافرپورٹر)بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ آئین اور ریاست کے باغیوں کے خلاف آپریشن فوج کا قانونی حق اور فریضہ ہے دس سال سے ملک و قوم کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والوں اور آئین کو غیر اسلامی کہنے والوں سے مذاکرات کا مطلب ان کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہے اور جن کی بالادستی تسلیم کی جائے وہ اپنی ہر قسم کی شرائط منواتے ہیں اور دہشت گردی بھی کرتے ہیں اس لیے مذاکرات کی آنکھ مچولی میں 460 مزید جانیں ضائع ہو گئیں ہیںملک میں امن کی بحالی کے لئے مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کرنا ہو گا۔گلی گلی خون کی ہولی کھیلنے والوں سے نجات کے لیے قوم کی نظریں پاک فوج پر لگی ہوئی ہیں پاک فوج کا مورال بہت بلندبے مثال اور باکمال ہے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کا خون پر امن پاکستان کے چہرے کا نکھار ثابت ہو گا قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کا ممنون ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑاہے اتنے پاکستانی پاک بھارت جنگوں میں بھی شہید نہیں ہوئے جتنے دس سالوں میں طالبان نے شہید کر دیئے ہیںان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پچاس ہزار بے گناہوں کے قاتلوں اورملکی معیشت کوستراَرب روپے سے زائد نقصان پہنچانے والوں کے خلاف آپریشن کے مسئلے پر حکومت گومگو کی کیفیت سے دو چار ہے اور اس نے ابھی تک فوج کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں وزیر اعظم کوٹی وی پر آ کر فوج کو دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے کو تباہ کرنے تک آپریشن کا حکم دینا چاہیے اور آپریشن کا دائرہ افغانستان میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک بڑھاناچاہیے