امن کمیٹی شمالی لاہور کے اجلاس میں ایس ایچ او شاد باغ کی کارکردگی کو سراہا گیا
لاہور(پ ر)امن کمیٹی شمالی لاہور کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت محمد یونس پہلوان صدر امن کمیٹی شمالی لاہور منعقد ہوا جس میں تنظیم کے دیگر عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی منذر عظیم سابقہ ناظم یوسی 14 لاہور سرپرست اعلیٰ امن کمیٹی شمالی لاہور نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اجلاس میں ایس ایچ او شاد باغ کی جرائم کے خاتمے کے حوالے سے کوششوں کو سراہا گیا منذر عظیم نے اس موقع پر اجلاس میں بتایا کہ تھانہ شاد باغ نے جو دو خطرناک گینگ پکڑے ہیں وہ بلاشبہ ایس ایچ او شاد باغ اور ان کی پوری ٹیم کی ایک بڑی کامیابی ہے اجلاس میں ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی مصری شاہ اور ایس ایچ او شاد باغ کی کاوشوں کو سراہا۔