حکومت کے پاس بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں،عبدالعلیم خان
لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس ملک کے بنیادی مسائل کیلئے کوئی روڈمیپ نہیں اس لیے ایک سال مکمل ہونے کے نزدیک ہے اورصرف سیاسی شہرت اور نان ایشوز کو اچھالا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی ڈھانچے میں کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا اور عام آدمی کو چادرا ور چاردیواری کے تحفظ سمیت روزمرہ کی زندگی کے بنیادی مسائل کا سامنا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ نے اپنے انتخابی ایجنڈے پر ایک فیصد بھی عمل نہیں کیا اور اربوں روپے کے ایسے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جن کا سالانہ بجٹ میں کوئی ذکر نہیں۔اور نہ ہی ان کی ایوان سے منظوری لی گئی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ توانائی کے بحران کے حل کیلئے صرف اعداد وشمار سے کام چلایا جا رہا ہے اور شہروں اور دیہی علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے بالخصوص چھوٹی صنعتوں سے وابستہ ملازمین بڑے پیمانے پر بے روزگار ہورہے ہیں اور 6ماہ سے ایک سال میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔