فتح کا جشن منانے پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، محمود بشیر

فتح کا جشن منانے پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، محمود بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمود بشیر نے دو روزہ ٹرینرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے 67کشمیریوں کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت کی پاکستان دشمنی کا یہ عالم ہے اور دوسری طرف موجودہ حکمران بھارت سے دوستی اور اسے تجارت کے لئے پسندیدہ ملک قرار دینے کے لئے بے چین ہیں انہوں نے کہا کے تخریب کاری کے درجنوں واقعات کے پیچھے بھارتی نیٹ ورک کی موجودگی کے تمام ثبوت قومی سلامتی کے اداروں کے پاس ہیں۔


ایک طرف موجودہ حکمران دوستی کی پینگیں بڑھانے کے لئے بے چیں ہیںاور دوسری طرف بھارت پاکستان میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا تا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت اس شرمناک حرکت پر پاکستانی اور کشمیری عوام اے معافی مانگے۔ٹرینرز ورکشاپ سے مولانا غیاث،قاری فضل اکبر اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔