طالبان دوہری پالیسی پر عمل پیرا ہیں،سردارطاہر ڈوگر
لاہور(سٹاف رپورٹ) سُنی تحریک کے صوبائی آفس داتا دربار میں دہشتگردی کانشانہ بننے والے جج اور وکلاءکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور سٹی کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ کاغذی اور فرضی جماعتوں سے دہشتگردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کروا کر طالبان خود بری الذّمہ ہونا چاہتے ہیںطالبان نے اسلام آباد کے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے لیکن مذمت نہیں کی طالبان ڈبل گیم کر رہے ہیں اور جنگ بندی کا اعلان کر کے سنبھلنے اور منظم ہونے کے لیے مہلت حاصل کرنا چاہتے ہیں احرار الہندنامی گروپ کاکوئی وجود نہیں،حکومت سانحہ اسلام آباد میں شہید ہونے والے افراد کے قتل کا مقدمہ طالبان اور طالبان مذاکراتی کمیٹی پر درج کرے اس موقع پر شیخ محمد نواز قادری ،علامہ محمد ریاض ہزاروی،مفتی محمد حسیب عطاری،علامہ شیر محمد سیالوی ،قاری سیف اللہ نقشبندی بھی موجود تھے۔