ہالی وڈ ہارر فلم ”ایفلیکٹیڈ“کا ٹریلر ریلیز ریلیز کر دیا گیا

ہالی وڈ ہارر فلم ”ایفلیکٹیڈ“کا ٹریلر ریلیز ریلیز کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس  (اے پی پی) خوفناک مناظر اور دہشت سے بھرپورہالی وڈ کی نئی فلم ”ایفلیکٹیڈ“کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیرک لِی اور کلف پروسی کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی مذکورہ فلم کی کہانی دو ایسے دوستوں کے گِرد گھومتی ہے جوپر اسرار مصیبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اوراس مشکل میں پھنسنے کے بعد ایک دوست اپنی جان کی بازی ہار دیتا ہے تاہم دوسرا ملک سے فرار اختیار کر لیتا ہے لیکن پھر بھی مشکل سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ ڈر اور خوفناک مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی فلم میں مرکزی کردارڈائریکڑڈیرک لِی اور کلف پروسی کے ساتھ اداکار بایا ریہازنبھا رہے ہیں ۔فلم 24جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -