پاکستانی شاہین لنکا ڈھا کردہشتگردی سے متاثرہ قوم کو ایشیا کپ کا تحفہ دیں گے‘ فرخ جاوید

پاکستانی شاہین لنکا ڈھا کردہشتگردی سے متاثرہ قوم کو ایشیا کپ کا تحفہ دیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی ،مہنگائی ،لاقانونیت اورحکمرانوں کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے ہنسنا بھی بھول گئی ہے لیکن آج بنگلہ دیش کی سرزمین پر کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستانی شاہین لنکا ڈھا کردہشت گردی سے متاثرہ قوم کو ایشیا کپ کا تحفہ دیں گے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بوم بوم شاہد خان آفریدی ،احمد شہزاد اورعمراکمل سے پوری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں،تینوں کھلاڑی اپنی شاندارکارکردگی کے ذریعے ایشیا کپ کی جیت میں اہم کردارادا کرینگے ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کیساتھ ہیں انشااللہ بوم بوم شاہد خان آفریدی سری لنکن بولرز کو چھکوں کی برسات سے شرابور کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی سرزمین پر ایک مرتبہ پھرسبزہلالی پرچم لہرا کرقوم کا سرفخر سے بلند کرینگے۔