وزیر اعظم ملک کو مغل طرز حکمرانی پر چلا رہے ہیں، افراسیاب خٹک

وزیر اعظم ملک کو مغل طرز حکمرانی پر چلا رہے ہیں، افراسیاب خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک کو مغل طرز حکمرانی پر چلا رہے ہیں، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ایوان بالا کا بائیکاٹ کررکھا ہے، طالبان سے جاری مذاکرات میں فوج کو شامل کر نا اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت سیاسی عزم سے محروم ہے، طالبان سے مذاکرات اگر سیاسی لوگ کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی پر عوامی نیشنل پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا، جس طرح پہلے حکومت نے اپنی کمیٹی تشکیل دی تھی اب بھی اگر واضح حکمت عملی اختیار نہ کی تو مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ، لیکن حکومت نے افواج کو مذاکراتی عمل میں ڈال کر اپنی کمزوری اور سیاسی عزم نہ ہونے کاواضح پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمان کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی۔ جبکہ وزیر اعظم موجودہ پارلیمانی سال میں ایک بار بھی سینٹ میں نہیں آئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ملک کو مفصل حکمرانوں کی طرز پر چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے پاس کہنے کو تو بہت کچھ ہے لیکن عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہے جس سے ان کی سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے
 افراسیاب خٹک

مزید :

صفحہ آخر -