عافیہ کی وطن واپسی، موجودہ حکومت نے بھی دھوکہ دیا ،فوزیہ صدیقی

عافیہ کی وطن واپسی، موجودہ حکومت نے بھی دھوکہ دیا ،فوزیہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ آج میں بہت دکھی دل کے ساتھ ‘ دل پر پتھر رکھتے ہوئے انکشاف کر رہی ہوں کہ موجودہ حکومت نے بھی قوم کو دھوکہ دیا ہے جبکہ نواز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی قوم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ 100دن کے اندر قوم کی بیٹی عافیہ کو وطن واپس لائیں گے لیکن سو نہیں بلکہ کئی سو دن گزر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے کم از کم چار ملاقاتیں کی اور ہر مرتبہ یہ کہتے رہے کہ عافیہ وطن واپس آرہی ہے ‘ آپ لوگ اس کے استقبال کی تیاریاں کریں۔ ہم سے کہا گیا کہ آپ نیا سال نہیں دیکھیں گے اور عافیہ اپنی والدہ اور بچوں کے ساتھ ہوگی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے امریکی دورے سے چند دن قبل میری والدہ اور عافیہ کے بچوں کو گورنر ہاﺅس سندھ میں بلایا اور کہا کہ آزمائش کے دن گزر گئے اب عافیہ کی واپسی چند دنوں کی بات ہے۔ اس موقع پر عافیہ کی بیٹی مریم کے سر پر ہاتھ رکھ کر وزیراعظم نے کہا تھا جس طرح مریم میری بیٹی ہے اسی طرح عافیہ کی بیٹی مریم بھی میری بیٹی ہے۔ میری جماعت کی الیکشن میں کامیابی کی وجہ بھی عافیہ کی واپسی کا وعدہ ہے۔ میں نواز شریف سے سوال کرتی ہوں کہ اگر عافیہ کو واپس نہیں لانا تھا تو الیکشن میں عافیہ کے نام پر ووٹ کیوں مانگے۔

مزید :

صفحہ آخر -