تھر اور چو لستان میں بارش نہ ہونے سے قحط سالی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ،چیف میٹرو لو جسٹ
لاہور (اسد اقبال )چیف میٹرو لو جسٹ ریا ض نے کہا ہے کہ صو بہ سند ھ میں واقع تھر اور چو لستان میں تا حال بارش بر سانے والا سسٹم داخل نہ ہو نے سے رواں سال کے آ غاز سے بارشیں نہ ہوئی ہیں ۔ جس سے تھر میں فصلو ں کی پیداوار نہ ہو نے کے برابر ہو نے سے مکینو ںکو قحط سالی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔تاہم جو لائی میں مون سو ن کا سلسلہ شروع ہو نے سے ان علا قو ں میں ہلکی بارش کی تو قع ہے ۔ واضع رہے کہ تھر اور چو لستا ن کے علاقوں میں نہری نظا م نہ ہو نے سے جہا ں فصلو ں کا کاشت نہیں ہو تی وہیں مکینو ں کو پا نی کی کمی کا سا منا ہو نے سے زندگی کر ب میں گزارنے پر مجبور ہیں ۔پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمو د کھوکھر نے کہا کہ حکو مت کو چائیے کہ جہاں نہری نظا م یا قدرتی طور پر بارشیں نہیں ہوتیں وہاں پرپا نی کی فراہمی کے لیے مختلف چینلز کا استعمال بروئے کا ر لا کر جا مع پا لیسی ترتیب دیں تا کہ وہاں کے کسا ن بھی زمیں زیر کا شت لا کر فصلیں حا صل کر سکیں ۔ انھو ں نے کہا کہ قحط زدہ علا قو ں میں پا نی کی فراہمی کے لیے حکو مت کو کثیر سر مایہ کی ضرورت ہے ۔ جس کے لیے بل اسمبلی میں منظور کروایا جائے ۔تاکہ تھر اور چو لستان سمیت دیگر ایسے علا قے جہا ں پر قدرتی طور پر بارشیں کم ہو تی ہیں وہا ںپر پانی کی فراہمی ہو نے سے کسان بھی فصلو ں کی بوائی کر سکیں ۔
میٹرولوجسٹ