ماہ فروری کی ججزکارکردگی رپورٹ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کوارسال

ماہ فروری کی ججزکارکردگی رپورٹ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کوارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فروری کے آخری ہفتے کی ججزکارکردگی رپورٹ تیار کرکے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیال کو بھجوادی ہے۔فروری کے آخری ہفتے میں 13 ڈویژن اور27سنگل بینچوں نے کام کیا۔ڈویژن بینچوں نے ایک ہفتہ میں 186 مقدمات کا فیصلہ کیا۔جبکہ سنگل بینچوں نے ایک ہفتے میں 1433مقدمات نمٹائے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے5مقدمات نمٹائے۔جسٹس نجم الحسن کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے19مقدمات کا فیصلہ کیا جسٹس منظورملک کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے4مقدمات نمٹائے۔ جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے32 مقدمات کا فیصلہ کیا۔جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے 8مقدمات نمٹائے۔جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے 2مقدمات نمٹائے۔جسٹس خالد محمود کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے13 مقدمات کا فیصلہ کیا۔جسٹس شاہد حمیدڈارکی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے 25مقدمات نمٹائے۔ جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے29 مقدمات کا فیصلہ کیا جسٹس مظاہر علی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے 30 مقدمات نمٹائے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے 7مقدمات کا فیصلہ کیا جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے7مقدمات نمٹائے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے 5مقدمات کا فیصلہ کیا۔اسی طرح سنگل بینچ میںچیف جسٹس عمر عطا بندیال نے28مقدمات کا فیصلہ کیاجسٹس نجم الحسن نے51،جسٹس منظور ملک نے 77مقدمات نمٹائے جسٹس طارق مسعود نے 4،جسٹس اعجاز الااحسن نے 92 مقدمات نمٹائے جسٹس منصور شاہ نے43،جسٹس خالد محمود نے23 مقدمات نمٹائے جسٹس شاہد حمید ڈار نے 14،جسٹس محمد انوار الحق107مقدمات نمٹائے جسٹس شمیم خان نے90،جسٹس فرخ عرفان نے 48مقدمات نمٹائے جسٹس مظاہر علی نے97، جسٹس مظہر اقبال نے11مقدمات نمٹائے جسٹس عبدالستار نے 62،جسٹس محمود مقبول نے 48مقدمات نمٹائے جسٹس کاظم رضا نے 60،جسٹس امین الدین نے 19مقدمات نمٹائے جسٹس عبدالسمیع نے ،4جسٹس عبادالرحمان نے 53مقدمات نمٹائے جسٹس شجاعت خان نے 52،جسٹس عائشہ ملک نے 31مقدمات نمٹائے جسٹس علی باقر نجفی نے 69،جسٹس عاطر محمود نے 88 مقدمات نمٹائے جسٹس شاہد بلال نے 106،جسٹس عالیہ نیلم نے 68 مقدمات نمٹائے جسٹس شہزادہ مظہر 52،جسٹس عابد عزیز شیخ نے 40مقدمات نمٹائے۔
ججز کارکردگی

مزید :

صفحہ آخر -