ٹریفک قوانین بارے شعوراجاگرکرنے میں طلبہ بہت اہمیت کے حامل ہیں
لاہور(وقا ئع نگا رخصوصی)چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری سے گرین میڈوز سکول کے طلبہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سکول کی چیف ایگزیکیٹو نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر منظم ٹریفک کے حصول اور محفوظ سفر کیلئے طلبہ کے کردار کو زیر بحث لایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کے طلبہ قوم کے معمار ہیں اورٹریفک قوانین بارے شعوراجاگرکرنے میں شہریوں کیساتھ ساتھ بچوں کاکرداربہت اہمیت کاحامل ہے ۔ٹریفک قوانین کی پاسداری اور سڑکوں پر نظم و ضبط کا مظاہر ہ کر نے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ کیاجا سکتا ہے۔ٹریفک کی روانی،حادثات کے سد باب، منظم ٹریفک کے حصول اور محفوظ سفر کیلئے ہر شہری کو ٹریفک قوانین کا احترام کر نا ہو گا۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ سٹرکوں پر ٹریفک کی روانی کیلئے شہریوں کو ذمہ داری اور دوسروں کے حقوق کاخیال رکھنا ہو گا۔انہوں نے بچوں کو تلقین کی کہ اپنے ساتھی طلبہ اور دیگر احباب کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنے بارے کہیں۔انہوں نے کہاکہ بچے ہمارے معاشرہ کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے کردار کوہرگر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا