لاہور ہائیکورٹ کا غلط نوٹیفکیشن کی تصحیح کیلئے سروسز ہسپتال انتظامیہ کو آخری موقع

لاہور ہائیکورٹ کا غلط نوٹیفکیشن کی تصحیح کیلئے سروسز ہسپتال انتظامیہ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 14میں بھرتی ہونے والی خاتون کومحکمہ صحت کے کمپیوٹر ٹائپنگ کی غلطی سے گریڈ 8پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سروسز ہسپتال انتظامیہ کو جواب داخل کرنے کا آخری موقعہ دیتے ہوئے 29مارچ کو عدالت طلب کر لیا۔ لائبریرین کے عہدہ پر گریڈ 14 میں بھرتی ہونے والی خاتون صوفیہ صدف نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے انہیں گریڈ 14میں لائبریرین بھرتی کیا تھا لیکن تعیناتی کا نوٹفیکشن گریڈ 8کی پوسٹ کا جاری کردیا اس کے خلاف وہ گزشتہ 8سال سے انصاف کیلئے چکر لگا رہی ہے لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوئی۔حالانکہ ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت ٹائپنگ کی غلطی کا اعتراف کرچکا ہے۔ لہٰذا عدالت اس کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرے اورپوسٹ اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں جبکہ اس دوران بطور گریڈ 14آفیسرز کے واجبات اور تنخواہیں بھی دی جائیں۔
توٹیفکیشن

مزید :

صفحہ آخر -