طالبان کا جنگ بندی کا اعلان آپریشن روکنے کی چال ہے، حامد رضا

طالبان کا جنگ بندی کا اعلان آپریشن روکنے کی چال ہے، حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طالبان کا جنگ بندی کا اعلان دراصل آپریشن روکنے کی چال ہے۔ فوج کو مذاکرات میں نہ الجھایا جائے۔ مذاکراتی عمل میں فوج کی شمولیت کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی فتح کا جشن منانے والے کشمیری طلباءکے خلاف بغاوت کا مقدمہ قابل مذمت ہے۔ بھارت پاکستان دشمنی میں ہر حد عبور کر چکا ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے اقوام عالم میں پاکستان کا تشخص خراب ہو رہا ہے۔ حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے اور بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے۔ امریکی اور بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا طالبان سے مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ امریکہ اور بھارت کے زیراثر طالبان کبھی دہشت گردی ختم نہیں کریں گے اس لیے دہشت گردوں سے مذاکرات سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ماضی میں بھی ہمیشہ طالبان نے معاہدے توڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبوب کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے ریاست کے اہم ستونوں مسمار کیا جا رہا ہے۔ فوج کو مذاکرات میں نہ گھسیٹا جائے۔ ماضی اور حال کی حکومتوں نے اپنی اپنی مصلحتوں اور مفادات کی وجہ سے دہشت گردی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کرنے سے گریز کیا جس کی وجہ سے آج ملک بدامنی، مہنگائی اور بیروزگاری کی آگ میں جل رہا ہے۔
حامد رضا

مزید :

صفحہ آخر -