ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے سمن آبادمیں گراﺅنڈ پر تھانہ تعمیر کرنے کے مجوزہ منصوبے کا نوٹس لے لیا
لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے سمن آبادمیں کھیل کے گراﺅنڈ پر تھانہ تعمیر کرنے کے مجوزہ منصوبے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیل طلب کرلی ہے اور محکمہ داخلہ کے پارلیمانی سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ داخلہ سے متعلق آئندہ کے وقفہ سوالات میں تھانہ سمن آباد کے لیے تعمیر کے مجوزہ منصوبہ کی تفصیل ایوان میں پیش کی جائے نیز پارلیمانی سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ مکمل تفصیل پیش نہ کرنے جیسی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ داخلہ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران تحریک انصاف کے رکن میاں محمد اسلم اقبال کے لاہور میں تھانوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری مہر اعجاز احمد اچلانہ نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈاریکٹوکے تحت تھانہ سمن آباد کے لیے 6کنال اراضی پر مشتمل پلاٹ واقع غزالی روڈ نزد مسجد خضریٰ کو تھانہ کے لیے تجویز کیا گیا ہے جس کی تعمیر کے لیے ایل ڈی اے کو این او سی کے لیے لکھاگیا ہے جو ابھی تک موصول نہیں ہوا ،این او سی کے بعد تعمیر کی جائے گی ، رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال نے جواب پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جس پلاٹ کا پارلیمانی سیکرٹری نے ذکر کیاہے وہ کھیل کی گراﺅنڈ ہے ،گراﺅنڈ پر تھانہ کیسے تعمیر ہوسکتا ہے،کیا محکمہ اتنی بڑی آبادی کو گراﺅنڈ سے محروم کرنا چاہتے ہے ،ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے کھیل کے گراﺅنڈ پر تعمیر کی بابت وضاحت طلب کی تو پارلیمانی سیکرٹری ایوان کو مطمئن نہ کرسکے جس پر سپیکر نے کہا کہ محکمہ سے تفصیل حاصل کرکے ایوان کو آگاہ جائے ،میاں اسلم اقبال نے محکمہ داخلہ نے کھیل کی گراﺅنڈ پر تھانہ تعمیر کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاریکٹوجاری کرنے کی غلطی کروائی ہے جبکہ کھیل کی گراﺅنڈ میں تھانہ تعمیر نہیں کیا جا سکتا،سمن آباد میں ایک سرکاری اراضی پر قبضہ کیا جاچکاہے وہاں حکومت تھانہ تعمیر کرسکتی ہے۔
نوٹس