دہشت گرد پاکستان پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ فاروق ستار
لاہور(سٹاف رپورٹر) ایم کیوایم کے قومی اسمبلی میں پا رلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں ‘قائد کے پاکستان کو بچانے کیلئے سب کو باہرنکلنا ہو گا ‘ دہشت گردوں نے ریاست کے اندریاست قائم کر لی ہے ‘دہشت گردوں اور مذہب واسلام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر نیوالوں سے ملک کی بقا ‘سلامتی‘تہذیب ‘معاشرت ‘ریاست اور جمہوریت کو خطر ہ ہے اور حکو مت دہشت گردوں کے ہاتھوں یر غمال بنی ہوئی ہے ‘ہم ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے جبکہ بعض جماعتوں نے مجر مانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے‘حکو متی وزراء خود بعض علاقوں میں حکو متی رٹ نہ ہونے کا عتراف کر رہے ہیں ‘تھر میں بھوک کا عفر یت اور دہشت گردی کے عفر یت میں کوئی فر ق نہیں ‘اسلام تلوارسے نہیں پیا ر سے پھیلا ہے ‘فیصلے کی گھڑی آچکی ہے اب سب کو بزدلی نہیں جرات مندی کا مظاہر کر نا ہو گا ‘لاہور میں کل ہونیوالے صوفیا اکرام کا نفر نس کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے ۔جمعہ کے روز لاہور پر یس کلب میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پر یس کا نفر نس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قومی اسمبلی میں پا رلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صوفیا کانفر نس کا مقصد پاکستان اور سالمیت اور خلاف ہونیوالی سازش کو ناکام بنا نا ہے جو23مارچ1940کی یاد تازہ کر دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام محبت امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اورا سلام کا دہشتگردی اور خودکش حملوں سے کوئی تعلق نہیں مگر بدقسمتی سے بعض لاہور خود کو مذہب اور اسلام کا ٹھیکدار سمجھتے ہیں اور آج پاکستان کو ایسے لوگوں سے خطرات ہیں جن کیخلاف قوم کو متحد ہو نا ہو گا تاکہ ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ مذاکرات سے نہیں ہو سکتا کیونکہ جب سے مذاکرات ہو رہے ہیں اس وقت سے لیکر اب تک درجنوں بے گناہ لوگ دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں اور آج بھی دہشت گرد پاکستان پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں جن کو روکنے کیلئے بزدلی نہیں بلکہ جرات کا مظاہرہ کر نا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بعض لوگ مذہب کے نام پر لوگوں کا استحصال کر رہے ہیں اصل میں ریاست پاکستان کا بھی استحصال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور مذہب واسلام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر نیوالوں سے ملک کی بقا ‘سلامتی‘تہذیب ‘معاشرت ‘ریاست اور جمہوریت کو خطر ہ ہے اور حکو مت دہشت گردوں کے ہاتھوں یر غمال بنی ہوئی ہے‘حکومت کی چاہیے کی وہ ملک اور بقا کے مطابق تمام فیصلے کر ے اور ملک کو دہشت گردی سے نجات دلا کر امن کا گہوارہ بنائے ورنہ آنیوالا وقت ملک اور قوم کیلئے مزید مشکلات پیدا کر یگا ۔
فاروق ستار