کور کمانڈر کانفرنس میں سیکیورٹی کی صوتحال اور طالبان سے حکومت کے مزاکرات پر غور
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک +اے این این) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میںہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں،ملک کو درپیش چیلنجز،اور اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیاجبکہ پاک فوج کے پیشہ وارانہ معاملات اورطالبان کے ساتھ مذاکرات میں فوج کو شامل کرنے سے متعلق حکومتی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعہ کو170 ویں کور کمانڈر ز کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ یہ کانفرنس معمول کے ماہانہ اجلاسوں کا حصہ تھی جس میں طالبان کے ساتھ جاری حکومتی مذاکرات اور حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں پاک فوج کے نمائندے کو شامل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف کے افسروںنے شرکت کی،اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دور متحدہ عرب امارات کے حوالے سے کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیا۔
کور کمانڈر کانفرنس