شہبازشریف کا تھرپارکر میں خشک سالی سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تھرپارکر کے علاقے میں خشک سالی کے باعث بچوں سمیت دیگر افراد کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں تھرپاکر کے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اورمتاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ تھرپارکر کے متاثرین کے لئے ضروری امدادی اشیاء بھجوائی جائیں