کوہاٹ ہنڈی روڈ پر کوچ اور ٹرک میں تصادم 7 مسافر جاں بحق10 زخمی

کوہاٹ ہنڈی روڈ پر کوچ اور ٹرک میں تصادم 7 مسافر جاں بحق10 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                           کوہاٹ/پشاور(آئی این پی+ ثنار نیوز)کوہاٹ کے علاقے پنڈی روڈ پر گمبٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں7 مسافرجاں بحق اور10 زخمی ہو گئے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوہاٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم میاں نوازشریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن سمیت سیاسی وسماجی رہنماو¿ں نے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔جمعہ کو ریسکیو حکام کے مطابق کوہاٹ میںپنڈی روڈ پر گمبٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میںتصادم کے نتیجے میں7 مسافر مو قع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ10 مسافرشدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کوتشویشناک حالت میں کوہاٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم میاں نوازشریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن سمیت سیاسی وسماجی رہنماو¿ں نے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا
7 مسافرجاں بحق

مزید :

صفحہ اول -